Open_University_logo2اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں ملک بھر سے داخل تمام امیدواروں کو درسی کتب اور الائیڈ میٹریل کی ترسیل کا آغاز کردیا ہے اور امید ہے کہ کتب کی ترسیل کا عمل 31۔مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے میلنگ سیکشن کو مقررہ تاریخ تک ارسال کتب کی تکمیل کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ارسال کتب کے عمل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ میلنگ سیکشن کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میلنگ نظام میں شفافیت اور درستگتی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی طالب علم کو کتابوں کے موصول ہونے میں غلطی اور تاخیر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے ہر طالب علم کو ان کی کتابوں اور درسی مواد کی ترسیل کی تاریخ کے بارے میں ایس ایم ایس میسج بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ارسال کتب کے عمل کی جلد تکمیل کے لئے اسی سمسٹر سے آٹومیشن میلنگ سسٹم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں پی ٹی سی ٗ میٹرک ٗ ایف اے اور بی ایڈ کے طلبہ کو کتابیں ارسال کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر میلنگ ٗ سید قمر الدین کے مطابق کتابوں کی ٹریکنگ سسٹم کو بھی متعارف کیا جارہا ہے اب داخلہ حاصل کرنے والے امیدوار اپنی کتابوں کے بارے میں معلومات ویب سائٹسے حاصل کرسکتے ہیں۔کتب کی وصولی میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کے کمپلینٹ سیل کے نمبرز 051-9250158 اور 051-9057611 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔سید قمر الدین نے کہا کہ تقریباً 7۔لاکھ طلبہ کو کتب ارسال کئے جائیں گے یہ ایک بہت بڑا کام ہے لیکن ہم وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق سخت محنت اور پورے لگن سے مقررہ مدت میں ارسال کتب کے پورے عمل کو مکمل کرلیں گے۔