aiouاسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں موجود اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک گیر سطح پر طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کے مابین قرات ٗ نعت ٗ تقاریر ٗملی نغموں اور پینٹنگ کے مقابلے شامل ہیں۔ علاقائی سطح پر منعفد ہونے والے ان مقابلوں میں پوزیشنز ہولڈرز کے لئے اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایک قومی مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ اوپن یونیورٹس کو علمی ٗ ادبی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا ئے گاٗ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں چھ مختلف عنوانات پر لیکچرز سیریز شروع کردئیے ہیں اور گزشتہ چھ ماہ کے مختصر عرصے میں 60۔سے زائد لیکچرز منعقد کئے جاچکے ہیں”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اسلام آباد ریجنل دفتر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرآت ٗ نعت ٗ تقاریر ٗ قوم نغموں اور مصوری کے مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقابلہ مصوری میں عابدہ فدا نے اول ٗ امبرین نے دوم اور سمانہ طاہر نے سوم پوزیشن حاصل کی ٗ ملی نغموں میں اول ٗ دوم بالترتیب ظاہر عباس ٗ عمیر دلدار ٗصائمہ بشیرز نے اصل کی۔ اسی طرح اردو تقریری مقابلوں میں باالترتیب اول ٗ دوم اور سوم محمد وقاص احمد ٗفیروش حیدر اورحافظ محمد فرمان نے حاصل کی جبکہ انگریزی تقریری مقابلوں میں باالترتیب اول ٗ دوم اور سوم سید زین العابیدن ٗ محمد وقاص احمد ٗ ریاض احمد صدیقی نے حاصل کی ہے۔ملی نغموں کے مقابلے میں وسیم بشیر نے اول ٗ عیر دلدار نے دوم جبکہ گلشن ناز نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
نامور کالم نگار اور ماہر تعلیم ٗ پروفیسر نعیم مسعود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ وائس چانسلر ٗپروفیسر ڈاکٹر شاصد صدیقی نے صدارت کی۔ تقریب میں اسلام آباد /راولپنڈی سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اورگرمجوشی سے مقابلوں میں حصہ لینے والے شرکاء کی تالیوں سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نعیم مسعود نے کہا کہ تعلیم کا تربیتی پہلوؤں ہم نصاب سرگرمیوں کے بغیر غیر انسانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کے ملک گیر سطح پر مقابلے منعفد کرانے کا شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیمی میدان میں ایک بہتر بڑا دھماکا ہے جو ایٹمی دھماکہ سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن اور مشن کے مطابق ترقی کے تمام منازل کامیابی سے طے کرے گی۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوپن یونیورسٹی کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے طلبہ ہیں ٗ اس لئے ہماری اولین ترجیح طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے طلبہ کے سپورٹ سسٹم میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کے فوری حل اور طلبہ کو مطلوبہ معلومات فوری طور پر فراہم کرنے کے لئے کمپلینٹ سینٹر کو فعال بنادیا گیا ہے۔اسی طرح لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے اور کتابوں کی آٹومیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تدریسی سرگرمیاں طلبہ تک پہنچانے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لائف ایٹ اے آئی او یوپر تمام تدریسی سرگرمیوں کی تفصیل فراہم کرنا شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح حصول اسناد کے اوقات کار میں کمی لانے کے لئے ضروری دستاویزات جمع کرنے کے بعد اگر کوئی کمی ہو تو اس کمی کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فوری طور پر فراہم کیا جائے گا تاکہ وقت اور محنت میں بچت ہو اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آسکے۔تقریب سے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر رشید اے نعیم اور ریجنل ڈائریکٹر اسلام آباد ریجن ٗچوہدری مزمل پرویز نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر تمام کامیاب امیدواروں کوپروفیسر ڈاکٹر نعیم مسعود اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اسناد پیش کیں۔
www.aiou.edu.pk