unnamedاسلام آباد ( 23اپریل 2015ء ) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے 5روزہ گرینڈ بُک فئیر کے دوسرے روز پلاننگ اینڈ نیشنل ریفارمزکے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر کا دورہ کیا۔ این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے مہمان وزیر کا استقبال کیا اور اُنہیں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بُک میلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے این بی ایف کی بُک کلچر کو فروغ دینے کی مختلف جہات کے بارے میںآگاہ کیا۔ احسن اقبال نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر سے آئے ہوئے پبلشرز کے اس میلے میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔وفاقی وزیر این بی ایف کے بُک سٹال پر بھی گئے جہاں اُنہیں این بی ایف کے حال ہی میں شائع ہونے والا قرآنِ کریم کا نسخہ پیش کیا گیا۔ احسن اقبال نے کتابوں کے اعلیٰ معیار کو پسند کیا اور پُر کشش ڈسکاؤنٹ کو سراہا۔ این بی ایف کا بُک میلہ 26اپریل اتوار تک جاری رہے گا۔